اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پی ٹی آئی رہنما سردار تنویر الیاس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ایک اور الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ 2 دن آگےکرنے پر عمران نےکہا عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے 2 دن قبل تحریک انصاف کا لانگ مارچ سازش کی کڑی تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سازش کے تحت فوج اور آرمی چیف کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔سردارتنویر الیاس کا کہنا تھاکہ عدم اعتماد کے وقت عمران خان چاہتے تھے فوج اسے ناکام بنائے، فوج نے اس ساری صورتحال میں نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا، عمران خان نے پارٹی میٹنگ میں کہا اب فوج مخالف بیانیہ بنانا ہے۔سردار تنویر الیاس کا کہنا تھاکہ سلیپر سیلز کے ذریعے فوجی تنصیبات پر حملے کرائے جارہےہیں، عمران خان کےدورحکومت میں بدترین گورننس رہی۔انہوں نے کہا کہ چند دن بعد کاغذ کا ٹکڑا لہرا کر اپنی فوج کو میرجعفر اور میرصادق جیسے القابات سے نوازا گیا، عمران خان نوجوانوں کے ذہنوں میں فوج کے خلاف جذبات بھڑکا رہے ہیں۔
اس سے قبل اپنے بیان میں سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کے لیے استعمال کرتے ہیں، جو چیز عمران خان کے حق میں ہو اسے ماننے کے لیے تیار ہوتے ہیں، عمران خان اپنی ذات کی خود پرستی میں گم ہوچکے ہیں۔ سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان دیرینہ دوست کے جنازے میں نہیں گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قومی اداروں پرایسے حملے کر رہے ہیں جو دشمن بھی نہیں کرسکتا، عمران خان کے ایسے حملوں اور لب ولہجےکی مذمت کرتا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں