اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کاکہناہے کہ حاجی کیمپ میں کچھ حاجیوں نے شکایت کیں کہ قربانی کے پیسے نہیں،ہم حج اخراجات کم کررہے ہیں۔
سرکاری حج سکیم کے تحت حاجیوں کو قربانی ہم کروا رہے ہیں،اب حاجیوں کو 720 ریال حکومت ادا کرے گی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حج انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حج انتظامات سے متعلق کچھ سہولیات تاخیر کاشکار تھیں،منصب سنبھالتے ہی حاجیوں کیلئے عملی اقدامات کیے، پونے 2 لاکھ کے قریب حاجی پاکستان سے جائیں گے،گزشتہ سال تقریباً80 ہزار افراد نے پاکستان سے حج کیا۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی،حج کرام کو قربانی کے پیسے نہیں دینا پڑیں گے،اگر حج انتظامات میں کوئی کوتاہی ہو تو نشاندہی کی جائے،رواں سال دنیا بھر سے 30 لاکھ کے قریب افراد حج کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں