وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 100فیصد اضافے کی اپیل

مکوآنہ (پی این آئی) فیصل آبادآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپیل کی کہ مختلف سرکاری محکمہ جات کے عارضی،متنازعہ اور امتیازی الاو نسز کو ختم کر کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں100 فیصد اضافہ نہ کیا گیاتو ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے اورایپکا مطالبات کی منظوری کے لئے سخت احتجاجی حکمت عملی ترتیب دے گی، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا(شہیدساقی)کے ڈویژنل صدر چوہدری شہباز احمدچٹھہ،جنرل سیکرٹری محسن رندھاوا، سرپرست امجدحسین رندھاو،ڈویژنل چیئرمین فیصل ہندل اوردیگر عہدیدان نے کہا کہ اس وقت سرکاری ملازمین گونا گوں مسائل سے دوچار ہیں، مہنگی کے باعث ملازم پیشہ طبقہ سخت پریشانی سے دوچار ہے، بجٹ میں مہنگائی کے تناسب کو مد نظررکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ایپکا کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کیلئے پریس کانفرنسوںاور بجٹ تک احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اگر بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا گھیراوکیا جائے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام سرکاری ملازمین کو ہائیکورٹ،صوبائی اسمبلی،گورنر ہاوس اور سیکرٹریٹ ملازمین کے برابر تنخواہیں دی جائیں ٹیکنیکل اسٹاف کو اپ گریڈ اور ٹیکنیکل ٹائم اسکیل دیا جائے تمام ملازمین کو اعزازیہ دیا جائے،انہوں نے امید ظاہرکی کہ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کریگی، انہوںنے کہا کہ ایپکا ملک گیر تنظیم ہے جو پورے ملک میں سرکاری ملازمین کے حقوق کیلئے کوشاں ہے اور اس موقع پر جبکہ بجٹ قریب ہے حکومت کو سرکاری ملازمین کے مسائل سے آگاہ اور تنخواہوں میں اضافہ کے لئے کو شش کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close