لاہور (پی این آئی ) میڈیکل رپورٹس میں یاسمین راشد کی صحت تسلی بخش قرار دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابقڈاکٹر یاسمین راشد کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، ان کی چیسٹ ،ای این ٹی اور سی ٹی سکین رپورٹس نارمل آئی ہیں۔
نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تحریک انصاف کےچیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میںگرفتاری کےبعد پارٹی کےمشتعل کارکنوں کے پرتشدد مظاہروں کے مقدمات میں زیر حراست پی ٹی آئی رہنماڈاکٹر یاسمین کی میڈیکل رپورٹس نارمل آئی ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، ان کی چیسٹ ،ای این ٹی اور سی ٹی سکین رپورٹس نارمل آئی ہیں، کی ، جس کے بعد یاسمین راشد کی ایکو کارڈیوگرافی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ان کے امراض قلب سے متعلق ٹیسٹ آج کیے جائیں گے۔دوسری جانب سروسز اسپتال انتظامیہ نے یاسمین راشد کی رپورٹس سے متعلق بات کرنے سے انکارکردیا ہے،ایم ایس ڈاکٹر احتشام نے کہا ہے کہ یاسمین راشد کی حالت سے متعلق مجھے کچھ علم ہی نہیں، ہمارے ڈاکٹرزعلاج کررہے ہیں، تفصیل کا انہیں ہی علم ہوگا۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو گذشتہ رات سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر کوٹ لکھپت جیل سے سروسزاسپتال لایا گیا تھا ۔ڈاکٹر یاسمین راشد کو ابھی سروسز اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد لاہور کے تھانہ سرورروڈ، گلبرگ اورتھانہ شادمان میں درج مقدمات میں نامزد ہیں، ان تینوں مقدمات میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔ ایک مقدمہ میں ضمانت پر رہائی کےپولیس نے گزشتہ روزرہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کودوبارہ گرفتار کرلیا تھا،ان کو سروسز اسپتال سے ہی گرفتار کیاگیاتحا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور پولیس کو تین مقدمات میں مطلوب تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں