پی ٹی آئی کے ایک اور اہم رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ سماء نیوز کے مطابق فردوس شمیم نقوی کو کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ سے حراست میں لیا گیا ہے۔

وہ ’’ حققی آزادی‘‘ کے نام سے نکالی جانیوالی ریلی کی قیادت کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں حراست میں لے لیا گیا، فردوس شمیم نقوی کے ہمراہ تحریک انصاف کے متعدد کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ، پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔خیال رہے کہ آج پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما میاں محمود الرشید کو بھی لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close