آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے سامنے مزید شرائط رکھ دیں اور کہا دسمبر تک قرضوں کی واپسی پر مطمئن کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پاکستان سے ڈو مور کا ایک اور مطالبہ سامنے آگیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کودسمبر 2023 تک قرضوں کی واپسی پر آئی ایم ایف کومطمئن کرنا ہوگا۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نےدسمبر 2023 تک قرضوں کی ادائیگی کے لیےپلان ترتیب دیاہواہے

دسمبر 2023 تک 6 سے 8 ارب ڈالر کی واپسی کےپلان پر آئی ایم ایف کوآگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نےمئی اورجون تک 3.7 ارب ڈالر واپس کرنےکاپلان اور مزید 2.4 ارب ڈالر کی یقین دہانی مانگ لی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سےمجموعی طور پر8.4 ارب ڈالرکی یقین دہانیاں طلب کی گئی ہیں کیونکہ آئی ایم ایف پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی ہدف سے کم جمع ہونے پرمطمئن نہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کوچین سےمزید2.4 ارب ڈالر قرضوں کی واپسی کیلئےرول اورریقینی بناناہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں