جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی پر حملہ آور ہونے والوں کی تصاویر جاری کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ کی تھیں جن کی تصاویر جاری کی گئیں۔ذرائع کے مطابق

پرتشدد مظاہروں میں شامل4 خواتین سمیت14 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، شناخت کیے گئے 9 افراد کا تعلق راولپنڈی، 3 کا اسلام آباد، ایک کاکراچی اور ایک کا چکوال سے ہے۔ذرائع کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں شامل 300 سے زائد افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ساتھ ہی حکومتی اور دفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی گرفتاریوں کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں