کور کمانڈر فورکور لاہور لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی کی ہجوم سے گفتگو کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی)کور کمانڈرفورکورلاہور لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی اور ان کی فیملی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں کور کمانڈر ہائوس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سادہ لباس میں موجود جنرل کو مشتعل ہجوم سے بات چیت کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران لاہور کے کور کمانڈر ہائوس پرسیاسی جماعت کے کارکنان کی طرف سے دھاوا بولا گیا جس دوران لوٹ مار کے علاوہ عمارت کو آگ لگادی گئی تھی۔ انکشاف ہوا ہے کہ خود کور کمانڈر نے بھی مظاہرین سے بات چیت کی کوشش کی تھی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close