پیپلزپارٹی الیکشن کیلئے تیار، بلاول بھٹو نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی سے کشمور تک ووٹ سے نفرت کی سیاست کو دفن کردیاگیاہے، پیپلزپارٹی آج بھی الیکشن کے لیے تیار ہے۔

 

 

اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کےبلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر عوام کا شکرگزارہوں، کراچی سے کشمور تک جیالوں کی بلدیاتی حکومت ہوگی، سندھ کے عوام نے دہائیوں سے چلنے والی تقسیم کی سیاست کو شکست دی ہے، جلد پاکستان سے بھی نفرت کی سیاست کو ختم کردیں گے، ہم نے ثابت کردیا الیکشن لڑبھی سکتےہیں اور جیت بھی، مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے ہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے کراچی اور سندھ الگ الگ ہے وہ لوگ آج دفن ہوگئے،پاکستان پیپلزپارٹی نے آمریت کی سیاست کو دفن کردیاہے، پیپلزپارٹی پہلے بھی چاروں صوبوں کی زنجیر تھی اور آج بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں