عمران خان نے بھی 9مئی کے واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب مجھ پر حملہ ہوا تو اس وقت بھی کارکنوں نے توڑ پھوڑ نہیں کی تھی ، چیف جسٹس کمیشن بنائیں تاکہ پتا چل سکے کہ جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں کون ملوث ہے، عدالیہ کا شکار گزار ہوں جس نے تمام مقدمات میں ضمانت دی، پوری قوم کو عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے گرفتار کیا گیا جیسے میں کوئی دہشتگرد ہوں ، عمران ریاض خان کو بھی غائب کردیا گیا ہے ، مجھے ڈر ہے کہ اس پر تشدد کیا جائے گا ، قوم سے درخواست ہے کہ عمران ریاض کی آواز بنیں۔عمران خان نے کہا کہ آہستہ آہستہ چیزیں سامنے آرہی ہیں، اسلام آباد جانے سے پہلے ہی مجھے گرفتاری کا علم ہوگیا تھا۔

 

 

میری گرفتاری کے بعد پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، بچوں اور خواتین کو مارا، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کے ساتھ بدسلوکی کو دنیا نے دیکھا، القادر ٹرسٹ سے میری ذات کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، نیب اس کیس میں میرا مفاد بتا نہیں پارہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close