اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ملک میں صرف 40 سے 45 ہزار لوگ عمران خان کےلیے احتجاج کے لیےباہر آئے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پابندی کے علاوہ تحریک انصاف کا کوئی حل نہیں ہےاگر انہوں نے رویہ تبدیل کا کیا تو ہمیں مجبوراً انہیں بین کرنا پڑے گا، یہ شخص اپنے لوگوں کو کہتا رہا کہ جیسے ہی مجھے گرفتار کیا جائے تو آپ کو اس طرح مظاہرہ کرنا ہے، ان کے کارکنوں نے سرکاری املاک کو جلایا، جانوروں تک کو آگ لگائی گئی۔ قائد اعظم ہاؤس سے سوئی تک لوٹ لی گئی، یہ عوامی ردعمل نہیں تھا یہ عمران خان کے تربیت یافتہ دہشتگرد تھے ،اس فتنے کی شناخت ہوگئی ہے، اب اس کا ادراک ہونا چاہیے۔ حکومت ان دہشتگردوں کا محاسبہ کرے گی اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی، حکومت ان دہشتگردوں کا محاسبہ کرے گی اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی، شرپسندوں کے سرغنہ سے جواب طلب کیا جائے گا۔
ن لیگ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی ، مریم نواز کی زیر قیادت اجلاس میں اہم فیصلے انہوں نے کہا کہ عدالت نے ان مقدمات میں بھی ضمانت دے دی جو ابھی درج ہی نہیں ہوئے، ایک آدمی جس نے 60 ارب روپیہ لوٹااور اس کادستاویزی ثبوت موجود ہے اور وہ کہہ بھی نہیں سکتا کہ میں نے یہ چوری نہیں کی، اسے غیر معمولی ریلیف نہ ملتا تو شاید ایک دو دنوں میں یہ فتنہ بالکل بوتل میں بند ہوچکا ہوتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں