کراچی(پی این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے رواں ماہ سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ بہت کچھ ہونیوالا ہے، مئی کا آخری ہفتہ بہت خطرناک ہے۔ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ رواں ماہ مئی کا آخری ہفتہ بڑا خطرناک نظرآرہا ہے بہت کچھ ہونے والا ہے، عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتا جارہا ہے جبکہ پی ڈی ایم کا ارادہ تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرکے 8 اکتوبرکو الیکشن کرائے۔انہوں نے کہا کہ اب ملک کے حالات ایسے ہیں کہ
رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، ہوسکتا ہے کہ ملک میں کولیشن حکومت بنے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آئین میں ترمیم کرکے الیکشن مزید ایک سال کیلئے آگے بڑھائے جائیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ سیاستدانوں کو تحمل اور تدبر کے ساتھ سوچ سمجھ کر فیصلے لینے چاہئیں، عمران خان کے پاس وقت تھا مگر انہوں نے وہ بھی ضائع کردیا، پی ٹی آئی اب پہلے جیسی پارٹی نہیں رہے گی، الیکشن میں بھی چند لوگ ہی کھڑے ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں