بلوچستان، ریلوے ٹریک کے ساتھ دھماکہ

کوئٹہ (پی این آئی) ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے بولان کے علاقے پیرو کنری ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے مقامی پولیس حکام کے مطابق پیرو کنری ٹریک کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔۔جبکہ پولیس حکام نے کہا کہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کی بحالی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close