لاہور (پی این آئی) پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ جناح ہاؤس، عسکری و سول تنصیبات میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔۔۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کر کے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔۔۔۔۔ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ نے تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔۔۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ توڑ پھوڑ والے تمام مقامات کی جیو فینسنگ کرائی جائے گی جس کے نتائج کی روشنی میں شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں