سابقہ قریبی ساتھی نے عمران خان کی اصلیت بے نقاب کرنے کا دعویٰ کر دیا

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عمران خان کے دو چہرے ہیں، انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کی اصلیت کو بے نقاب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “میں آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا”۔۔۔۔ ٹی وی اینکر کے متعدد سوالوں کے جواب میں سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کے لیے استعمال کرتے ہیں،

جو چیز عمران خان کے حق میں ہو اسے ماننے کے لیے تیار ہوتے ہیں، عمران خان اپنی ذات کی پرستش میں گم ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان دیرینہ دوست کے جنازے میں نہیں گئے۔۔۔۔ تنویر الیاس جنہیں حال ہی میں آزاد کشمیر کی ہائیکورٹ نے منصب کے لیے نااہل قرار دیا اور پھر پی ٹی آئی نے ان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی کہا ہے کہ عمران خان قومی اداروں پر ایسے حملے کر رہے ہیں جو دشمن بھی نہیں کرسکتا، عمران خان کے ایسے حملوں اور لب و لہجےکی مذمت کرتا ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close