میں اگر دوبارہ گرفتار ہو گیا تو عوام کو کنٹرول کون کرے گا؟ عمران خان نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی ا ور سابق وزیراعظم عمران خان نے کمرہ عدالت میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں پھر سے گرفتار کیا جا سکتا ہے، میں اگر گرفتار ہوگیا تو عوام کو کنٹرول کون کرے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میں باہر ہوں تو کنٹرول کرلوں گا، عوام اور فوج کا آمنا سامنا کرایا جا رہا ہے۔

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ سنا ہے آپ کی ڈیل ہوگئی ہے؟ ڈیل کے سوال پر عمران خان مسکرا دیے کہا خدشہ ہے کہ ہائیکورٹ سے نکلتے ہی مجھے دوبارہ گرفتار کر لیں گے، مجھے ڈر ہے رانا ثنا اللہ کے بیان سے لگتا ہے مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔عمران خان نے بتایا کہ مجھے بشری بی بی سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی گئی تھی، عدالت کی اجازت سے نیب کی آفیشل لائن سے بشری بی بی کو فون کیا تھا۔قبل ازیں گزشتہ روز رہائی کے فیصلے کے بعد عمران خان نے سپریم کورٹ میں وکلا اور ساتھیوں سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی گرفتاریوں کا جان کر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close