کراچی(آئی این پی) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 198 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان نے کراچی ملیر جیل میں قید بھارتی قیدیوں کو رہا کیا، پاکستان میں بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔ایدھی فانڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پر بھارتی ماہی گیروں کو کراچی ملیر جیل سے بذریعہ ٹرین لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچایا گیا۔
لاہور ریلوے اسٹیشن سے ایدھی کی اسپیشل گاڑیوں کے ذریعے بھارتی ماہی گیروں کو ریلوے اسٹیشن سے واہگہ بارڈر لایا گیا۔ایدھی فانڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے بھارتی ماہی گیروں کو 5 ہزار روپے نقد اور تحائف دیے۔ ایدھی فانڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کے لیے کراچی سے واہگہ بارڈر تک تمام سفری اخراجات اور کھانے کا اہتمام کیا گیا۔198 بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کیا جائے گا تاکہ یہ اپنے وطن واپس جا سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں