اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو اس کی سربراہی، اس کے میڈیا اور اس کے عدلیہ کے حصے سے محروم کردیا ہے اور بتادیا ہے کہ اس وقت ملک میں نئی اسٹیبلشمنٹ ہے جس کا نام عمران خان ہے۔
شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ماضی میں جب حکومتیں جاتی تھیں تو اسٹیبلشمنٹ اپنا میڈیا اور اپنا عدلیہ کا حصہ اپنے ساتھ رکھتی تھی لیکن عمران خان ایک ایسے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں جو اسٹیبلشمنٹ سے اس کی سربراہی، اس کا میڈیا اور اس کی عدلیہ اپنے ساتھ لے گئے ہیں، اس وقت خان صاحب سب کو بتا رہے ہیں کہ ملک میں نئی اسٹیبلشمنٹ ہے اور اس کا نام عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پیچھے رہ گئی ہے، ان کے پاس بیانیہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ بنا پا رہی ہے، الیکشن سے بھاگ رہے ہیں تو ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ کیسے بنائیں گے؟ پی ڈی ایم کیلئے کنفیوژن ہی کنفیوژن ہے، انہیں سمجھ ہی نہیں آرہی کہ کیا بیانیہ ترتیب دینا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں