نیب کی ایک دن کی مہمان نوازی نے وہ کردکھایا جو ڈاکٹر مہینوں میں نہ کرسکے، لیگی رہنما کاعمران خان سے متعلق حیران کن انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ نیب کی ایک دن کی مہمان نوازی نے عمران نیازی کو وہ کر دکھایا جو شوکت خانم کے ڈاکٹر مہینوں میں کرنے میں ناکام رہے۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی بڑے آرام سے چلتے ہوئے عدالت پہنچے اور وہیل چیئر چھٹ گئی ہے۔خیال رہے کہ عمران خان سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر خود چلتے ہوئے کمرہ عدالت تک پہنچے اور بعد ازاں واپس بھی خود چلتے ہوئے گئے، اس سے قبل وہ وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہو رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close