توشہ خانہ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بڑا ریلیف دے دیا

اسلام آبا د (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکتے ہوئے کیس پراسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کردیاہے۔۔۔ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاورق نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیئے۔۔۔عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس کے لیے کمپلینٹ مجاز اتھارٹی کی جانب سے داخل نہیں کرائی گئی، کمپلینٹ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے دائر کی گئی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی کو مجاز اتھارٹی مقرر کرنے کا کوئی لیٹر پیش نہیں کیا گیا،

الیکشن کمیشن نے صرف اپنے آفس کو کمپلینٹ فائل کرنے کا کہا، مجاز اتھارٹی کے بغیر دائر کمپلینٹ پر سماعت نہیں ہو سکتی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں