بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی وضاحت کر دی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے طے کر دیا ہے کہ جب کوئی ملزم عدالت میں آئے تو احاطے سے گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔جمعرات کو سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالتوں سے اٹھانے کا باب آج بند ہو گیا،

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا میں الیکشن چاہتا ہوں گڑبڑ کیوں کراں گا، جوالیکشن نہیں چاہتے وہ گڑبڑ کرا رہے ہیں۔بابر اعوان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے کہا وکلا کے سوا کسی سے ملنے نہیں دیا گیا، گہرے سائے میں رکھا گیا، ان تک کوئی خبر نہیں پہنچنے دی گئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close