گرفتاری کے بعد عمران خان کے ساتھ کیا ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ہائی کورٹ سے اغوا کیا گیا اور ڈنڈے مارے گئے، ایسا کسی مجرم کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا، مجھے کبھی پولیس لائن اور کبھی کہیں لے کر پھرتے رہے۔

جمعرات کو سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تمام لوگ پر امن احتجاج کریں، ملک کو نقصان نہ پہنچایا جائے، اپنی 27 سال کی جدوجہد میں کارکنوں کو پرامن رہنے کا پیغام دیا ہے، سب سے کہتا ہوں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں، مجھے کچھ علم نہیں باہر کیا ہوا نہ مجھے پتا ہے، کمانڈو ایکشن کر کے مجھے سر پر ڈنڈے مارے گئے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ کریمنل کی طرح مجھے پکڑا گیا، جو میرے ساتھ ہوا اس کا ردعمل تو آئے گا، مجھ پر دہشت گردی سمیت کئی مقدمات درج ہیں، میں نے کہا مجھے گرفتار کرنا ہے تو وارنٹ دکھاو، مجھ پر 100 سے زائد مقدمات بنائے گئے، ایک پارٹی جو الیکشن چاہتی ہے وہ انتشار کیوں چاہے گی؟ انتشار وہ چاہتے ہیں جو الیکشن نہیں چاہتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close