اسلام آباد (پی این آئی) صحافی عبدالقیوم صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔عبدالقیوم صدیقی نے دعویٰ کیا کہ ان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ 15 مئی کو پیر کے روز توہین عدالت کا نوٹس جاری کرے گی۔
SC will issue Contempt of court notice on Monday the 15th May sources claims . Now guess why ? And to whom ? 🤫
— Abdul Qayyum Siddiqui (@QayyumReports) May 11, 2023
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ اندازہ لگائیں کہ یہ نوٹس کس کو اور کیوں جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بات خواجہ طارق رحیم ایڈووکیٹ نے بتائی کہ 15 مئی کو الیکشن نہ ہونے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے گا ، یہ نوٹس وزیر اعظم کو جاری ہوگا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے تاہم اس حوالے سے انتظامیہ کی طرف سے کوئی تیاری نہیں کی گئی۔ نہ تو الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کیے گئے ہیں اور نہ ہی سیکیورٹی مہیا کی گئی ہے جس کی وجہ سے الیکشن کا انعقاد ناممکن نظر آ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں