ملک کی اہم ترین شخصیت عمران خان سے ملاقات کیلئے پولیس لائنز گیسٹ ہائوس پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت عارف علوی اسلام آباد پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس پہنچ گئے ۔

 

 

صدر مملکت نے سربراہ تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، صدر نے عمران خان سے ان کی خیریت دریافت کی ، اس موقع پر ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں اپنی تحویل میں لے کر پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس منتقل کردیا ہے۔

 

 

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے ان کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے، گرفتاری کا عمل عدلیہ کی عزت کے بھی خلاف تھا ، عمران خان کو خود کو عدلیہ کے سامنے سرنڈر کرچکے تھے ، وارنٹ کی تکمیل کے دوران عدلیہ کے احترام کا خیال رکھا جائے، عمران خان کو 11 بجے ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے ، رجسٹرار سپریم کورٹ عمران خان کی پیشی کو یقینی بنائیں ۔ تحریری فیصلے میں پولیس سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ، ہائیکورٹ میں پیشی تک عمران خان پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close