دوران حراست نیب اہلکاروں کے علاوہ کوئی ملنے آیا؟ عمران خان نے صحافی کے سوال پر کیا کہا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حراست کے دوران ان سے نیب اہلکاروں کے علاوہ کوئی نہیں ملا۔

 

 

 

عمران خان نے سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا نیب حراست کے دوران نیب اہلکاروں کے علاوہ بھی آپ سے کوئی ملا؟ عمران خان نے مسکرتے ہوئے جواب دیا کہ کوئی نہیں ملا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے، سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا جائے گا جس کے بعد صبح 11 بجے انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close