عمران خان کی رہائی، انٹرنیٹ کب بحال ہوگا؟

اسلام آباد(پی این آئی) سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو رہا کیے جانے کے حکم کے بعد عوام توقع کر رہے ہیں کہ اب ملک میں فوری طور پر انٹرنیٹ سروس معمول پر آجائے گی۔

 

 

 

 

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کو تا حال وزارت داخلہ کی جانب سے موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کے احکامات موصول نہیں ہوئے۔ ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائےگی۔ خیال رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close