سپریم کورٹ کا عمران خان کی رہائی کا حکم، حکمران اتحاد میں ہلچل، ہنگامی ملاقات میں اہم فیصلے متوقع

 

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صور ت حال اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد  اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے جلد ملاقات متوقع ہے۔

 

 

 

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم کو بھی طلب کرلیا ہے۔ خیال رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  بھی کل طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی کی صورت حال پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سکیورٹی کی صورت حال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close