عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر ریحام خان اور جمائمہ گولڈسمتھ کا ردِعمل

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سپریم کورٹ میں پیشی پر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ریحام خان نے ایک خاتون صحافی کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ’حراست میں ایک رات کے اندر صحت ڈرامائی طور پر بہتر ہوگئی، یہ صورتحال ان کی میڈیکل کیئر ٹیم کیلئے ٹھیک نہیں۔‘

 

 

عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی پر ریحام خان کا تبصرہ

 

 

 

عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی پر ریحام خان کا تبصرہ اس سے قبل عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی ٹوئٹر پر ردعمل جاری کیا تھا۔

 

 

 

عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی پر ریحام خان کا تبصرہ

 

عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی پر ریحام خان کا تبصرہ واضح رہے کہ 9 مئی کو نیب نے عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے حراست میں لیا تھا۔ عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ وہیل چیئر پر پہنچے تھے۔ آج سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا اور عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا کہا۔ آج عمران خان کو 15 گاڑیوں پر مشتمل سکیورٹی قافلے میں سپریم کورٹ لایا گیا، عمران خان کو کمرہ عدالت میں پہنچانے کے بعد کمرہ عدالت کو بند کردیا گیا۔ عمران خان سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر خود چلتے ہوئے کمرہ عدالت تک پہنچے اور پیشی کے بعد پیدل چلتے ہوئے گاڑی تک گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close