اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔
عمران نیازی اور مسرت جمشید چیمہ کی سپریم کورٹ کے چیف جسسٹس کو کیسے ڈیل کرنا ہے آڈیو لیک ہو گئی pic.twitter.com/LYmBYGH3sw
— Ch Shabaan Kamboh (@shabaanKfsd) May 11, 2023
مبینہ آڈیو میں عمران خان نے پوچھا مسرت کیا صورت حال ہے، کیا انہیں میسج پہنچ گیا ہے؟ اس پر مسرت جمشید چیمہ نے کہا سر میں نے میسج پہنچایا ہے، ہم ہائیکورٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں، ہم نے کہا ہے کہ اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک خان صاحب کو پیش نہیں کردیتے ، خواجہ حارث اور سلمان صفدر میرے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، میں ان کے ساتھ بات بھی کراسکتی ہوں، ہم نے کہا ہے کہ عدالت میں لے کر آئیں، ہم عدالت کے اندر ہی موجود ہیں اور ہم نے کہا ہے کہ ہم ایسے نہیں جاسکتے۔
عمران خان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا اعظم سواتی سے بھی بات کریں کہ سپریم کورٹ میں بھی اس پر آواز اٹھائیں، کیونکہ انہوں نے جو کیا ہے وہ بالکل غلط ہے، یہ کیا کر رہا ہے جو چیف جسٹس ہے، یہ آرڈر لیتا ہے ان سے؟مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہم چیف جسٹس کی ہی عدالت میں موجود ہیں ، یہاں آپ کا کیس لگا ہوا ہے۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ یہ تو ان سے آرڈر لیتا ہے، تم اعظم سے بات کرو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں