عمران خان کی رہائی پر مریم نواز کا شدید ردِعمل، چیف جسٹس کو حیران کن مشورہ دیدیا

لاہور (پی این آئی)سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے حکم پر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس منصب چھوڑ کر تحریک انصاف جوائن کرلیں۔

ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے وارداتیے کو مل کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ خوشی انھیں اس مجرم کو رہا کر کے ہوئی۔ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close