عمران خان کو گھر جانے کی اجازت نہ ملی، آج رات کہاں رہیں گے؟ چیف جسٹس نے حکم دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کو گھر جانے کی اجازت نہ ملی۔۔ سپریم کورٹ کی طرف سے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے دونوں گیٹ پر تین لیئر سیکیورٹی لگادی گئی ہے۔

عمران خان نے سپریم کورٹ میں گھر جانےکی استدعا کی لیکن چیف جسٹس کا کہنا تھا ہمیں آپکی سیکیورٹی کی فکر ہے لہذا آپ پولیس لائن کے ریسٹ ہائوس میں ہی رہیں گے اور آپکے ساتھ 10لوگوں کو بھی رہنے کی اجازت ہوگی ۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ممکن ہے کل 11بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آپکے کیس کی سماعت ہوگی ۔ سپریم کورٹ کے دونوں گیٹ پر تین تہوں میں سیکیورٹی لگائی گئی ہے، سپریم کورٹ کے باہر رینجرز بھی تعینات کردی گئی ہے جب کہ رینجرز نے دونوں گیٹ پر گاڑیاں لگادیں۔ رینجرز کی چار گاڑیاں مرکزی گیٹ کے باہر ہیں۔ پہلی لیئر ایف سی، دوسری لیئر میں اسلام آباد پولیس تعینات ہے جب کہ مرکزی لیئر رینجرز کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close