راولپنڈی اور لاہور کی سڑکوں پر پاک فوج کا فلیگ مارچ

راولپنڈی، لاہور (پی این آئی) راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے علاقے میں پاک فوج کی گاڑیوں نے گشت شروع کر دی ہے، لاہور سے اطلاعات کے مطابق کینٹ کے علاقے میں فوجی گاڑیاں دیکھی گئی ہیں جو سڑکوں پر گشت کر رہی ہیں۔۔۔پاک فوج کے مسلح جوان ان گاڑیوں میں سوار ہیں۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ پنجاب حکومت نے گذشتہ روز وفاقی حکومت سے آئین کی دفعہ 245 کے تحت مسلح افواج کے دستوں کی مدد طلب کی تھی اور اس کے لیے خط لکھا تھا تا کہ فوجی دستے امن و امان کے قیام میں پولیس کی مدد کر سکیں۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے جن میں گذشتہ روز شرپسندوں نے توڑ پھوڑ کی تھی ان میں ان فوجی گاڑیاں فلیگ مارچ کر رہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں