شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو کہاں منتقل کر دیا گیا؟

راولپنڈی (پی این آئی) اسلام آبادپولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتاررہنماؤں کو اڈیالہ جیل منتقل کردیاہے۔۔۔اسلام آباد پولیس کے ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتار تینوں رہنماسینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ہے۔۔۔اسلام آبادپولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ روز نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جب کہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close