پی ٹی آئی کب تک احتجاج کرے گی؟ سینئر لیڈر نے اعلان کردیا

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کی سینئر رہنما یاسمین راشد نے کہاہے کہ ہمارےکارکنوں نےہمیشہ پرامن احتجاج کیا اور پرامن احتجاج ہی کریں گے۔۔۔۔لاہور سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ گلوبٹوں سے پرہیزکیجیےگا کیونکہ گلوبٹ غلط کام کرتے ہیں، میری اس دن کی ویڈیوبھی ہےجب میں مائیکروفون پرلوگوں کومنع کررہی تھی۔۔۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ یہ تمہارےگلوبٹ تھےتم نے پولیس والےبھیج کرانتشارپھیلایا،

احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اور پرامن احتجاج جاری رکھیں گے، ہم اس وقت تک پرامن احتجاج کریں گے جب تک عمران خان رہا نہیں ہوتے۔۔۔۔ انہوں نے عمران کے سیاسی فلسفے سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close