عمران خان گرفتاری، صدر عارف علوی متحرک ہو گئے، خاص ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور اپنے قائد عمران خان کی گرفتاری پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ گہری اور مضبوط وابستگی کا یقین دلایا ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر عارف علوی نے اس ضمن میں اپنی اہلیہ ثمینہ علوی کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر عمران خان کی بہنوں سے رابطہ کر کے انہیں تسلی دیں اور ان کو یقین دلائیں کی عمران خان کی مدد کے لیے میں جو کچھ کر سکتا ہوں وہ کر رہا ہوں۔۔۔ صدر مملکت نے اپنی بیگم سے کہا کہ وہ مسلسل عمران خان کی بہنوں سے رابطے میں رہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close