ہنگامہ آرائی میں ہلاکتیں، امریکی میڈیا کے مطابق 6، برطانوی میڈیا 10، پی ٹی آئی قیادت کے مطابق 60 سے 70 مارے گئے

لاہور (پی ٹی آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں ہنگامہ آرائی کے دوران ہلاکتوں کی تعدادکے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔۔۔۔برطانوی ریڈیو رپورٹ کے مطابق دو دن میں 10 افراد مارے جا چکے ہیں، امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 6 بتائی جا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی قیادت کا دعویٰ ہے کہ ان کے 60 سے 70 افراد مارے گئے ہیں۔۔۔۔۔

اس حوالے سے لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کے گھر میں پی ٹی آئی کے دو سینئر رہنماؤں میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق میاں محمود الرشید نے اپنے پستول سے فائر کیا جس سے شام نگر کا رہائشی 30 سالہ عبدالقدیر ولد عرفان ہلاک ہو گیا جبکہ میاں اسلم اقبال کی فائرنگ کی زد میں آ کر 35 سالہ محمد عبداللہ وزیر ہلاک ہو گیا۔۔۔۔
اس حوالے سے ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ لاشیں کور کمانڈر ہاؤس سے اٹھا کر مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔۔۔۔۔ ان ہلاکتوں کا لاہور پولیس کی مدعیت میں عمران خان سمیت 12 پی ٹی آئی رہنماؤں اور 15 سو نامعلوم کارکنان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ عسکری ٹاور گلبرگ میں آگ سے بچنے کیلئے واش روم میں چھپا ہوا نوجوان دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close