پٹرول بم پھینکنے کا مقدمہ، پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج، کسی بھی وقت گرفتاری

لاہور (پی این آئی) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لاہور میں گھر پر چھاپے کے دوران پٹرول بم پھینکنے کے مقدمے میں پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔۔۔۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج نے صدر پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت پر فیصلہ سنایا۔۔۔۔عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف لاہور کے تھانے غالب مارکیٹ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔۔۔۔خدشہ ظاہر کیا کیا جا رہا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو اب کسی بھی لمحے گرفتار کر لیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close