ریاست توڑنا پی ٹی آئی کا ایجنڈا، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو حکمران بنانے والوں سے حساب مانگ لیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کل سے جلا، گھیرا کے مناظر دیکھ رہے ہیں، جی ایچ کیو کے دروازے توڑے گئے، ایسی جماعت اور عناصر کا خاتمہ ہونا چاہیے اور اگر کوئی بھی ادارہ ان کو دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے دا پیچ کرتا ہے تو وہ بھی مجرم ہو گا۔

بدھو کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس قسم کے عناصر بارے ہماری رائے کی تصدیق ہو رہی ہے، ہم نے بارہ سال پہلے ان کو سیاست کا غیر ضروری عنصر قرار دیا تھا، ساڑھے تین سال میں یہ اپنی ایک کارکردگی پیش نہیں کر سکتے، ریاست کو توڑنا ان کے ایجنڈے پر تھا، ملک ان کے حوالے کر کے معاشرے کو تقسیم کر دیا گیا، اخلاق سے گری ہوئی باتیں سوشل میڈیا پر کی جاتی ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس قسم کے لوگ کیوں حکمران بنائے گئے اب کون حساب دے گا، ہم نے بھی جلوس نکالے، ملین مارچ کیے، ہم نے پندرہ لاکھ لوگوں کا اجتماع کیا ایک گملہ نہیں ٹوٹا تھا، ہم بھی تو ناراض تھے لیکن کوئی جلا، گھیرا نہیں کیا، ہم نے اداروں کو اپنا ادارہ سمجھا، قومی تنصیبات کو کیوں نقصان پہنچا رہے ہو، اس حد تک جانا پھر بتائیں بغاوت کس کو کہتے ہیں۔جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا ہے کہ کتنی تنظیموں کو اس کردار پر کالعدم قرار دیا گیا، نیب نے عمران خان کو گرفتار کیا، جب نیب مخالفین کو پکڑتا تھا تو جائز آج ناجائز ہو گیا، احتساب کو انجام تک پہنچنا چاہیے، اداروں سے حدود میں رہ کر اختلاف کریں گے، اول دن سے موقف ہے عمران خان غیر ضروری عنصر ہیں، بیرونی لابیوں نے اس کو انجیکٹ کیا ہے اس کو نکالنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close