پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا میں ملکی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بندکر دیئے گئے۔محکمہ اعلیٰ تعلیم کی طرف سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق صوبے میں نجی، سرکاری کالجز اور جامعات غیرمعینہ مدت تک بند رہیں گے،طلبا کو ہاسٹل فوری خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔جبکہ دوسری جانب پنجاب میں اسکولوں کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی، صوبے بھر کے نجی اور سرکاری اسکول 11 اور 12 مئی کو بھی بند رہیں گے، تمام امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں مزید اگلے دو روز تک سرکاری و نجی سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کے تحت کل جمعرات 11 مئی اور جمعہ 12مئی کو سکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جبکہ نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے بھی صوبے کے کالجز اور یونیورسٹیوں کو اگلے 2 روز کیلئے بند رکھنے کی ہدایت کر دی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پرتشدد کاروائیوں اور جلاؤ گھیراوٴ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں