الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے الیکشن کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں28 مئی کو تین حلقوں میں ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108، ننکانہ کے این اے 118 اور کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کورنگی میں28 مئی کو ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔الکیشن کمیشن کے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس کے دوران الیکشن کمشنر کی جانب سے اسکروٹنی کمیٹی کو سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق رپورٹ 15 دن میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close