فواد چوہدری خاموش نہ رہ سکے، آئی ایس پی آر کے بیان پر بھی بول پڑے

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے قانونی ہونے کا معاملہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو طے نہیں کرنا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد جو واقعات رونما ہوئے اس پر آئی ایس پی آر کو حقیقی جائزہ لینا چاہیے اور انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خوفناک کھیل کھیلا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور فوج کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آئی ایس پی آرکے بیان کے بعد حکومت نے عمران خان کو گرفتارکیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close