گرفتاری کے بعد عمران خان کو حوصلہ دینے کے لیے ایم کیو ایم سامنے آ گئی

کراچی(آئی این پی)سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے دوران واقعات پر ایم کیو ایم پاکستان کا ردعمل سامنے آ گیا۔کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے جو کچھ بھگتا اس کا عمران خان تصور بھی نہیں کر سکتے، سابق وزیر اعظم عمران خان پر متعدد مقدمات درج ہیں۔

اس موقع پر فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی رہنما کی گرفتاری نئی بات نہیں، کون سی جماعت ہے جس نے جیلوں کی ہوا نہیں کھائی، پی ٹی آئی کے سربراہ گرفتاری دینا نہیں چاہتیتھے، عمران خان اپنے آپ کو کوئی خاص مخلوق سمجھتے ہیں۔فاروق ستار نے مزید کہا ہے کہ ہم تو آج بھی پیشیاں بھگت رہے ہیں، اگر کوئی آپ پر مقدمہ بنا ہے تو کون سی قیامت آگئی ہے، ریڈ زون میں نہیں جانا چاہیے، یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے، آپ نے ریاست کے خلاف جنگ کرنے کی لائن دی، جو کچھ ہوا سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا ہے کہ باجوہ صاحب جب تک ان کیلئے جوڑ توڑ کرتے ہوئے تب ان کیلئے ٹھیک تھے، جب وہ نیوٹرل ہو گئے تو وہ ان کیلئے جانور ہو گئے، ہم نے ایک ٹریفک پولیس کی چوکی نہیں جلائی، آپ لوگوں نے تو کور کمانڈر ہاس، جی ایچ کیو پر حملہ کیا ہے، ہمارے آج تک 125 کارکنان لاپتہ ہیں۔ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ آپ مانیں یا نہ مانیں پاکستان ایک سکیورٹی اسٹیٹ ہے، عمران خان وہ اسٹیبلشمنٹ چاہتے ہیں جو آر ٹی ایس خراب کرے، جو پاکستان کے دشمن نہیں کر سکے وہ عمران خان نے کر کے دکھایا، کہتے ہیں عمران خان پاپولر بہت زیادہ ہیں، پاپولر تو فرعون، ہٹلر بھی بہت زیادہ تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close