شرپسندوں سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، سیاست میں انتقامی کارروائیوں کا کبھی اچھا انجام نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا بدترین دور تھا، عمران نیازی نے ملک دشمنی کا ناقابل معافی جرم کیا ہے۔ قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی تاریخ بہت تلخ رہی ہے،اس معاملے پر کوئی نوٹس نہیں لینے والا تھا، ان کے دور میں ملکی ترقی کا عمل بری طرح متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دور تھا، حکومتی لیڈر اپوزیشن کی گرفتاری ایک دن پہلے بتا دیتے تھے، اندھے سیاسی انتقام کی آگ سے ملک و قوم کی ترقی متاثرہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی کی پہلی دو قطاروں میں بیٹھے رہنماں کو پی ٹی آئی کے دور حکومت میں گرفتار کیا گیا، صرف الزامات پرہی لیڈرز کو گرفتار کرلیا جاتا تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم پر چور اور ڈاکو کے تیر برسائے گئے، ہم نے ظالمانہ نیب قانون میں ترمیم کروائی، ہمارے کئے رہنما نیب میں پیشی کا سامنا کررہے ہیں، نیب ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ عمران نیازی کو ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران دور میں بغیر الزام کے گرفتاری ہوجاتی تھی اور کوئی نوٹس لینے والا نہیں تھا، نیب قوانین میں ترمیم کرکے 90 دن کے ریمانڈ کو 15 دن کے لیے تبدیل کیا گیا، عمران نیازی کی گرفتاری القادر ٹرسٹ کرپشن میں ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بطور سیاسی کارکن کسی کی گرفتار پر خوشی کااظہار نہیں کرسکتے، 60 ارب روپے کے معاملے کو بند لفافے کے ذریعے کابینہ سے منظور کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کے ردعمل کو مسترد کیا اور قانون کا ساتھ دیا اور عمران نیازی نے شہدا کے خلاف مذموم مہم چلائی، رہنماں کا فرض ہے کہ کارکنوں کو قانون کی لکیر عبور نہ کرنے دیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جوکام دشمن نہیں کرسکا وہ ان دہشتگردوں نے کردیا،پی ٹی آئی نے نجی اور حساس املاک کو نقصان پہنچا کرناقابل معافی جرم کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close