اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ کے اندر، باہر اور پارکنگ کی لائٹس بجھا دی گئیں تاہم تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری تاحال سپریم کورٹ میں موجود ہیں۔
فواد چوہدری کے مطابق فیصل چوہدری چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کے گھر گئے ہیں ان کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل چوہدری چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کوتوہین عدالت کی درخواست دینےگئےہیں، اگر وہاں سے کوئی نتیجہ نکلا تو ٹھیک، ورنہ دیکھیں گے۔پولیس حکام نے سپریم کورٹ میں فواد چوہدری سے ملاقات بھی کی ہے۔اس سے قبل فیصل چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی کوشش کی تھی تاہم چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی گرفتاری کیلئے پولیس سپریم کورٹ میں موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں