شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی تردید، اس وقت کہاں موجود ہیں؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کی گرفتاری کی تردید کردی۔ پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کے مطابق شاہ محمود قریشی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ان کی گرفتاری کی خبر جھوٹی ہے، وہ اسلام آباد میں پارٹی رہنماوں کے ہمراہ موجودہیں۔قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو بھی آج گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close