ملک میں جاری ہنگامہ آرائی، اب تک کتنا جانی نقصان ہوچکا ہے؟ لرزہ خیز تفصیلات آگئیں

پشاور(پی این آئی) پشاور میں مظاہروں کے دوران اب تک 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 40 افراد زخمی ہوگئے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معمولی زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے جبکہ شدید زخمی افراد کا علاج جاری ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں تحریک انصاف کے 400 سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close