عمران خان کے قریبی لوگ بیرون ممالک ایجنسی سے رابطوں میں ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کیساتھ موجود پی ٹی آئی کے رہنما بیرون ممالک ایجنسی سے رابطوں میں ہیں، وہی عمران خان کو ہٹاکر وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، کچھ گیمر لوگ اپنی گرفتاریاں خود کروارہے ہیں۔

نیشنل پریس کلب میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وقت آگیا ہے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے سب مسائل سے زیادہ ہمیں اپنا ملک عزیز ہونا چاہیے، ملک ہماری ماں ہے ہم اس کے لیے مریں تو سمجھ آتی ہے، آج دونوں طرف پاکستانی ہیں پی ٹی آئی، پولیس، فوج ہمارے بچے ہیں ہم ناراضگی میں دشمن کو خوش کررہے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا بھارت اسکا بھر پور فائدہ اٹھا رہا ہے، بھارتی سرکار کو پتہ ہونا چاہیے ملکی سلامتی کے لیے سب ایک ہیں، ہم اختلافات میں دشمن کے خواب کو تعبیر دے رہے ہیں ہم نے عمران خان کی لیڈر شپ سے بہت کچھ سیکھا سمجھا ہے، پی ٹی آئی لیڈر شپ نے مجھ پر بھروسہ کیا، نیوٹرل پلیٹ فارم سے بات کررہا ہوں جو عمران خان سے پیار کرتے ہیں ان نوجوانوں سے مخاطب ہوں سب سے پہلے پاکستان، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف سمیت کئی بے گناہ لوگ مارے گئے، انکا حساب ہم لیں گے، مجھے اپنے سب پاکستانیوں کی جان عزیز ہے، اپنے بزرگوں، ماؤں بہنوں سے گزارش ہے ہم دشمن کا کام نہ کریں، ہم اگر عمران خان سے پیار کرتے ہیں ملک سے پیار کرتے ہیں تو ایسے کام نہ کریں جس سے خان کے لیے مزید مسائل پیدا ہوں۔ فیصل واوڈا نے کہا میں عمران خان کے قریبی لوگوں میں سے تھا، میں نے پی ٹی آئی کے کئی لوگوں کو سازش سے بچایا، میں نے کل پی ٹی آئی کے گیارہ اہم بندوں کو اپنے گھر رکھا، میں نے اپنی ذمہ داری پوری کی، کل سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ہمارے جذبات کو ابھارا جارہا ہے خدانخواستہ جذبات سے اپنے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کور کمانڈرز نے احتجاجی بچوں کو اپنی اولاد سمجھا، کور کمانڈرز بردباری کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ملک کو بڑی تباہی سے بچانے کے لیے گولی کا آرڈر نہیں دیا، قوم جانے گی پہچانے گی ملک میں کون سازش کررہا ہے، قوم عوام سے گزارش کرتا ہوں صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں، ہمارے ساتھ جو احتجاج کررہے ہیں وہ پرامن رہیں۔ فیصل واؤڈا نے کہا عمران خان کے ساتھ کچھ نارواسلوک نہیں ہوا، پاکستان کے لیے مجھے عدلیہ، اسٹبلشمنٹ، وکلاء حکومت جس کے پاس جانا پڑا جاؤں گا، ہمارے پوری کوشش ہوگی ملک کو بچایا جائے، ملک میں پہلے معاشی حالات خراب ہیں ہم اپنے جذبات سے اپنے ملک کا نقصان کررہے ہیں، ہماری جذباتی قوم ہے، ہم نے جذبات سے انڈیا کو جنگوں میں منہ توڑ جواب دیے۔ عمران خان کے ساتھ لیڈر شپ لوگ آج نظر نہیں آرہے وہی عمران خان کو ہٹا کر وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، انکے بیرون ممالک ایجنسی سے رابطے میں ہیں، عمران خان ہی پی ٹی آئی ہیں، کچھ لوگ فرمائشی پروگرام کے تحت کل اندر گئے ہیں، گھر کے بھیدی گھر میں آگ لگا سکتے ہیں عمران کے ساتھ موجود رہنما دم دبا کر بھاگ گئے، کچھ گیمر لوگ اپنی گرفتاریاں خود کروارہے ہیں۔ فیصل واؤڈا نے کہا عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں سے تھا آج بھی ہوں، آج باہر بیٹھ کر پارٹی کے لیے کام کررہا ہوں، فیصل واوڈا آج کے نام لوں تو عوام انکے گریبان پکڑیں گے عمران خان پر کیس ہیں تو عدلیہ موجود ہے، میری گزارش ہے پر امن رہ کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں، باہر نکلنے کا کہنے والے عوام کو گمراہ کررہے ہیں، پارٹی میں مٹھی بھر لوگوں نے تباہی کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وہاں تک نہ لے جائیں کہ پارٹی قیادت سازشیوں کے ہاتھ لگ جائے، جہاں تک میرا بس چلے گا پاکستان، عمران خان اور اپنے لوگوں کے لیے کروں گا، عوام جمہوری، قانونی طریقہ اپنائیں، جب کسی پر نیب کاروائی تھی تو جائز تھی اب ہم پر ہورہی ہے تو تسلیم کرنا ہوگا۔ فیصل واؤڈا نے کہا کہ میں پی ڈی ایم کا مخالف تھا رہونگا آج پاکستان کے لیے اکھٹا ہونا ہے، اس پر بات کررہا ہوں پی ٹی آئی قیادت صرف عمران خان ہیں عمران خان کے علاوہ باقی سیاست کررہے ہیں، مجھ پر آج تک کوئی الزام نہیں لگا، عمران خان پر اٹیک ہوا، ظل شاہ کا قتل رائیگاں نہیں جائیگا، ذاتی مفاد کے لیے کچھ لوگوں نے بڑی گیم کیں، عمران خان کسی فارن ایجنڈے پر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی سے فارن ایجنسی سے رابطے میں نہیں ہیں، عمران خان کے ساتھ کچھ لوگ ایسے ہیں جو بیرون ممالک رابطوں میں ہیں، ان لوگوں کو جلد بے نقاب کرونگا، عمران خان گرفتاری کو عدلیہ دیکھ رہی ہے، عمران خان کو آگے لیکر جانے کے لیے انتشار سے بچنا ہوگا، بند کمروں میں معاملات طے کرنے والے خود آگے آنے کے لیے انتشار کروارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close