اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے کارکنوں اور وکلا نے گرفتاری سے بچالیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آج اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں وہ درخواست دائر کرنا چاہتے تھے کہ انہیں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے دیا جائے۔اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کر لیا
جب کہ پولیس اہلکاروں نے شاہ محمود قریشی کو بھی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔تاہم کارکنان او وکلا نے انہیں بچالیا جس کے بعد شاہ محمود وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی گاڑی میں ہائی کورٹ سے روانہ ہوگئے۔دوسری جانب اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے اے سی پوٹھوہار نہل وسیم کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جس سے ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں