تحریک انصاف کے سینئر رہنما کی اہلیہ اور بھائی کو بھی گرفتار کر لیا گیا

میری اہلیہ اور بھائی کو گرفتار کرلیا گیا، قاسم سوری کا دعویٰ

کوئٹہ (پی این آئی)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج میں شریک ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے اٹھا لیا گیا اور تھانے کے بجائے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔انہوںنے کہاکہ کچھ شرم کرو کچھ حیا کرو جنگ لڑنی ہے تو مردوں سے لڑو عورتوں سے کیا لڑ رہے ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close