اسد عمر کے بعد تحریک انصاف کی اہم ترین شخصیت کوگرفتار کر لیا گیا

لاہور( پی این آئی)اینٹی کرپشن کی ٹیم نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا ۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو ان کی رہائشگاہ سے علی الصبح گرفتار کیا گیا، عمر سرفراز چیمہ پر بطور گورنر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں جعلسازی سے اپنی بہن کو حصہ دلوانے کا الزام ہے۔ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن کی سربراہی میں اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کارروائی کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close